عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // لنگیٹ ہندوارہ میں ایک دلدوز واقع میں ایک جواںسال ڈی ایس پی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ لنگیٹ کے اجرو علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ڈی ایس پی عامر احمد بٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔عامر امین نے 2024 میں JKAS امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ مذکورہ نوجوان کو دل کا دورہ پڑا۔موصوف کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا ۔