سرینگر//محکمہ باغبانی نے ریاست میں اتھفان جراثیم کش دوائی کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے ۔اس دوائی کا استعمال میوﺅں کو وقت سے پہلے ہی پختہ کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔اس دواسے میوﺅں ، پودوں اور انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکاسٹ کے اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی سفارشات کے مطابق اتھیفان( اتھیفان39% ایس ایل اور 10%پیسٹ ) کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یہ حکمنامہ باغبانی محکمہ کے سیکرٹری نے جاری کیا ہے ۔