سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کپوارہ میں شہری ہلاکت کے خلاف اتوار 30مئی کو ریاست گیر ہڑتال کی کال دی ہے ۔حریت ترجمان ایاز اکبر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ کی شام دیر گئے پنزگام کپوارہ میں فوج کے ہوئی شہری ہلاکت کے خلاف احتجاجا اتوار 30مئی کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔