Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اتر پردیش میں مذبح کے سیل ہونے کی وجہ سے اٹاوہ سفاری پارک کے شیروں کے سامنے گوشت کا بحران

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 25, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اٹاوہ// اترپردیش کی نو تشکیل شدہ آدتیہ ناتھ یوگی حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور سے چلنے والے مذبح کو بند کرنے کے فرمان کے بعد یہاں شیروں کا پیٹ بھرنے کے لئے بھینس کے گوشت کے بجائے اب بکرے کے گوشت سے کام چلانا پڑ رہا ہے ۔ اٹاوہ سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انل کمار پٹیل نے 'یو این آئی' کو بتایا کہ سفاری پارک میں چھ جوان شیر اور دو شاوکوں سمیت آٹھ شیر ہیں۔ ان کو کھانے کے لئے بھینس کا گوشت دیا جاتا رہا ہے ۔ گزشتہ کئی دن سے گوشت کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے شیروں اور شاوکوں کو بکرے اور مرغ کے گوشت کھانے کے لئے دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیروں کے لئے بکرے اور مرغ کے مقابلے بھینس کا گوشت زیادہ بہتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اکیلے اٹاوہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ لکھن¶ اور کانپور کے چڑیاگھر کو بھی اس بحران سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ اس مسئلہ کو جلد دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔گوشت سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار حاجی نظام کا کہنا ہے کہ ابھی تک شیروں کے لئے بھینس کا گوشت دستیاب کرایا جاتا تھا۔ بوچڑ خانے بند ہونے اور گوشت نہ مل پانے کی وجہ سے شیروں کے لئے ہر روز 50 کلو بکرے کا گوشت بھیجا جا رہا ہے ۔ ٹھیکیدار کے مطابق اس سے انہیں بہت نقصان ہو رہا ہے ، لیکن شیر بھوکا نہ مرے ، اس لیے وہ بکرے کا گوشت فراہم کر رہے ہیں۔ حاجی نظام نے کہا انہیں نہیں پتہ نہیں کہ کتنے دن وہ ایسا کر پائیں گے ۔ ٹھیکیدار نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ اس طرف فوری توجہ دیں اور کم سے کم شیر سفاری میں شیروں کی خاطر پڈے کا گوشت فراہم کرنے کی اجازت دے دی جائے ۔غور طلب ہے کہ اٹاوہ ملائم سنگھ یادو خاندان کا گڑھ ہے ۔ اٹاوہ کے لیے سیاحت کے نقشے پر جگہ دینے کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یہاں شیر سفاری کا ڈریم پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس وقت سفاری میں تین جوڑے شیر شیرنی ہیں۔ حال ہی میں شیرنی جیسکا نے دو بچوں سلطان اور سنبھا کو بھی جنم دیا تھا۔اٹاوہ سفاری پارک میں شیروں کے علاوہ ہرن سفاری میں تین درجن سے زیادہ ہرن موجود ہیں۔ اکھلیش یادو حکومت کی مدت کے دوران یہاں بھالو اور چیتوں کو بھی لانے کی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ یہاں کل چار سفاریاں بنائی جانی تھیں، ان میں سے ڈیر سفاری کا افتتاح اکھلیش یادو نے چھ اکتوبر 2016 کو کیا تھا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے پہلے یہاں ریستوران، 4 ڈی تھیٹر کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹال دیا گیا تھا۔ ایس پی حکومت میں اٹاوہ سفاری کا کام کاج چلتا رہے اس کے لئے 100 کروڑ کا فکسڈ ڈپازٹ کر دیا تھا تاکہ سود سے ہی اخراجات پورے کئے جاتے رہیں۔ اس کے علاوہ سفاری میں آنے والے لوگوں سے ٹکٹ کے ذریعے بھی رقم جمع کرنے کا انتظام تھا۔ اٹاوہ سفاری پارک کے نظم کو دیکھنے کے لئے ایک کمیٹی ہے جس کے صدر ریاست کے وزیر اعلی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پردیش کے جنگلات کے سیکریٹری سمیت کئی افسران بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ اٹاوہ سفاری پارک کا کیا مستقبل ہو گا یہ تو اب پردیش کی نئی حکومت کی ہدایات پر ہی انحصار کرے گا لیکن یہاں کے شیر تو نہیں جانتے کہ لکھن¶ کی سیاسی فضا بدل جانے سے ان کے کھانے کے ہی لالے پڑ جائیں گے ۔
یو این آئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔30 منٹ بعد 3منٹ کی چہل قدمی | ہڈیوں اور مسلز کو صحت مند رکھنے کا نسخہ صحت و تندرستی
طب تحقیق اور سائنس
انفلوئنزا وائرس:ایک مستقل خطرہ طب و تحقیق
کالم
نیکسٹ جنریشن سیکو ینسنگ | روایتی تیکنیکوں اور ٹیکنالوجیوں کا مجموعہ سائنس و ٹیکنالوجی
طب تحقیق اور سائنس
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نیا معاہدہ ندائے حق
کالم

Related

برصغیر

آپریشن سندور صرف یک طرفہ فوجی کارروائی نہیں | بدلتے بھارت کا چہرہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ، غصے اور عزم سے بھرا ہوا : مودی

May 26, 2025
برصغیر

چھتیس گڑھ میں 24نکسلیوں کی خودسپردگی

May 24, 2025
برصغیر

سٹے بازی پر سپریم کورٹ فکرمند | مرکز سے جواب طلب

May 24, 2025
برصغیر

مہاراشٹر میں 45، گجرات میں 15نئے کورونا کیس درج

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?