دہرادون//اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی کے نینی ڈانڈہ بلاک میں پپلی-بھون شاہراہ پر ایک بس کے بے قابو ہوکر کھائی میں گر جانے سے 45 افراد کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ ضلع انفارمیشن آفیسر پوڑی کرپال سنگھ نے بتایا کہ حادثے آج صبح قریب 08:45 بجے کا ہے ۔ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک پرائیویٹ بس بھون سے رام نگر جا رہی تھی۔ نینی ڈانڈا بلاک کے پپلی-بھون شاہراہ پر گوین پل کے قریب بس بے قابو ہو گئی اور کھائی میں گر گئی۔اس حادثے میں 45 افراد موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیا۔ لاشوں کو گاؤں والوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو دُھماکوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس صرف 28 سیٹوں والی تھی اور اس میں تعداد سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول روم نے حادثے میں 45 افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے ۔یو این آئی