سرینگر// اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گذشتہ روز گلیشیر ٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران لاپتہ ہونے والوں میں ایک کشمیری انجینئر بھی شامل ہے۔
اتراکھنڈ میں پیدا سیلابی صورتحال سے مچی بھاری تباہی کے نتیجے میں لگ بھگ 170 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
لاپتہ کشمیری انجینئر کی شناخت بشارت احمد زرگر ساکن صورہ سرینگر کے طور ہوئی ہے جو ریشی گنگا پاور پروجیکٹ میں کام کرتا ہے۔
بشارت کے قریبی رشتہ دار اتراکھنڈ روانہ ہوئے ہیں ۔