سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر آغا سید محمود الصفویٰ المصویٰ ( ایم ایل سی ) اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ و ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ نے چناوی مہم کو جاری رکھتے ہوئے بنہ ہامہ ، پنج گنڈ ، مامہ گنڈ ، حیات پورہ ، اتابیہ، سنہ پہر( بیروہ ) کے درجنوں علاقوں میں چناو¿ئی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کو اس وقت اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ریاست میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کے رجحان کو مزید پھیلانے سے روکا جائے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی کامیاب اور مہذب قوموں نے اتحاد و اتفاق سے ہی کامیابیوں کو عبور کیاہے۔ جن قوموں میںنا اتفاقی اور آپسی میل میلاپ نہ ہو ں وقومیں ہمیشہ غلامی کے زنجیروں میں جکڑی رہتی ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر اتحاد اور اتفاق کے ہی بدولت ان کشمیر دشمن اور ملت دشمن عناصر کا توڈ کر سکتی ہے۔ جو کشمیری عوام کے احساسات، مفادات اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیریت ، کشمیر کی انفرادیت ، کشمیری شناخت و پہچان اور صدیوں کے مذہبی روا داری کے اصولوں کے سودا گر نکلے ہیں ۔ پی ڈی پی جو آر ایس کی پیداوار اور دونوں جماعتیں مسلمانوں کے خلاف اس وقت برسر پیکار ہے اور ریاست میں فرقہ پرستی کو عروج بخشنے میں قلم دوات والے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اس لئے اہل کشمیر خصوصاً بڈگام ، گاندربل ،سرینگر کے محب وطن کشمیری رائے دہندگان سے ہم پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ پارٹی کے امید وار ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں ڈالیں تاکہ کشمیریت کو زندہ رکھا جائے اور فرقہ پرستی کے جڑوں کو اکاڑنے کا یہ سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔