عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے کل گروپ سینٹر، سی آر پی ایف سری نگر میںقومی گیت “وندے ماترم” کی 150 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی۔ 522افسران اور جوانوںکی قیادت راجیش کمار، آئی پی ایس، اے ڈی جی جے کے زون نے کی ۔تقریب کا اختتام اجتماعی ملی نغمے اور قومی سالمیت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے عہد کے ساتھ ہوا۔ راجیش کمارنے مادر وطن کے لیے اتحاد، قربانی اور عقیدت کی علامت کے طور پر “وندے ماترم” کی لازوال مطابقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وادی میں اپنی غیر متزلزل خدمات اور لگن کے ذریعہ ان ہی نظریات کو برقرار رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی ستائش کی۔ اس موقع پر سری نگر سیکٹر کے آئی جی پون کمار شرما، ڈی آئی جی جی سی سری نگر سی آر پی ایف وویک بھنڈرال، ڈی آئی جی (میڈیکل) سی آر پی ایف امیت بٹولا اور سی آر پی ایف کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔وادی کشمیر میں سی آر پی ایف کی تمام اکائیوں اور دفاتر نے بھی مذکورہ تقریب بڑے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منائی۔ یہ پروگرام ملک کی وراثت پر فورس کے گہرے فخر کے احساس اور ان اقدار کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو “وندے ماترم” کا مجسم ہے۔