Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اب موسم کی جار جیت !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
گزشتہ دو روز کے دوران شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کشمیر ڈویژن پھر ایک مرتبہ خطرات سے دو چار ہوا ہے ، جسکی وجہ سے عام لوگوں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں، کیونکہ سیلاب2014کے اثرات نہ صرف نفسیاتی سطح پر بلکہ زمینی سطح پر ہنوز  موجود ہیں۔ اگر چہ اپریل کے مہینے میںبارشیں ہونا کوئی عجیب بات نہیں، لیکن جس پیمانے پر پانی برسا ہے اور اسکے ساتھ ہی ژالہ باری اور برفباری ہوئی، اُس سے باغبانی شعبہ کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے،کیونکہ اس وقت وادی میں بادام وناشپاتی اور کرگل میں خوبانی کے شگوفے اپنے شباب پر تھے جبکہ باقی میوہ جات کے شگوفے پھوٹنے کا وقت بھی آگیا تھا اور شدید بارشوں اور خاص کر برفباری اور ژالہ باری سے یہ شگوفے بے بیان نقصان کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے آئندہ ایام میں ان فصلوں پیداوارسے وابستہ کسانوں کو زبرست مالی مشکلات کا سامنا رہیگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی بادام ا ور ناشپاتی کی فصلوں کو شدید نقصان ہوا تھا ، جس کی وجہ سے ریاست کو برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی، جو بالاخر سماج کے ایک بڑے حصہ کی معیشی حالت دگرگوں کرنے کا سبب بن گیا۔ موجودہ موسمی تبدیلی نے زرعی شعبے کو بھی متاثر کیا ہے اور دیہی علاقوں سے سرسوں کی فصلیں تباہ ہونے کی اطلاع ہیں جو ایک تشویشناک امر ہے۔موجودہ بارشوںنے ہمارے تعمیرو ترقی کے حال کوبھی عریاں کرکے رکھ دیا ہےکیونکہ شہر سرینگر اور قصبہ جات اور اس کے گرد ونواح میں کوئی ایسا علاقہ یا بستی نہیں جہاں سڑکیں بڑے پیمانے پر زیر آب نہ آئیں اور لوگوں کوان ایام میں عبور و مرور کی مشکلات کا سامنا نہ رہا ہو۔ اس صورتحال سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ پورے کشمیر میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہےاور وقت وقت پر حکومتوں کی جانب سے روبہ عمل لائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے پروجیکٹوں کی قلعی کھول کر رہ گئی۔ یہ ایک المیہ ہے کہ21ویں صدی میں بھی حکومت کو سڑکوں اور شاہراہوں پر سے پانی ہٹانے کے لئے فائر سروس کے انجنوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔یہ ساری صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیکر ایک ہمہ گیر پالیسی تیا ر کرے، جس کو شہر اور قصبہ جات سے نکاسی آب کو بڑھتی ہوائی آبادی کی مناسبت سے ترتیب دیکر روبہ عمل لایا جائے۔ کیونکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران حکام کی لاپرواہیوں یا دانستہ پردہ پوشی کے بہ سبب آبادیوں کے بے ہنگم پھیلائو نے بے پناہ شہری مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ اگر آج کے دور میں  اس حالت کو سنجیدگی کے ساتھ نہ لیا گیا تو یقینی طور پر مستقبل کی صورتحال نہایت ہی خطرناک ہوسکتی ہے۔ موجودہ موسمی خطرات کے بیچ یہ بات نہایت ہی حوصلہ افزاءہے کہ انتظامیہ چوکنا ہونے کا عندیہ دے رہی ہے اور جس طرح دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ کے حوالے سے عوام کو وقت وقت پر اطلاعات فراہم کی جارہی ہیں نیز خطرات کی صورت میں ایمر جنسی شعبوں کے ساتھ رابطہ کرنے کےلئے ٹیلی فون نمبرات بھی فراہم کئے ہیں ، وہ ایک خوش آئند امر ہے۔ یہ صورتحال 2014کے سیلاب میں بالکل غائب تھی۔ حکومت کو اس ساری صورتحال کو ایک ایمر جنسی کے طور پر قبول کرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے فوری ردعمل کو ممکن بنانا چاہئے اور یقینی طور پر یہ ریاستی حکومت کے لئے امتحان کا وقت ہے، خاص کر ایسے وقت پر جب وادی کی دوپارلیمانی نشستوں پر چند دنوں کے اندر انتخابات ہونے جارہے ہیں، لازمی بات ہے کہ یہ ایک سنجیدہ صورتحال ہے جس میں عوام حکومت کو ضرور آزما ئیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?