Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! اب غزہ جیسی تصویریں اسرائیل سے آنے لگیں حال و احوال

Towseef
Last updated: June 23, 2025 11:38 pm
Towseef
Share
12 Min Read
SHARE

جاوید بھارتی

اسرائیل اور ایران ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں نقصان دونوں ملکوں کا ہورہاہے ہےاوریہ جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔سوال یہ پیداہوتاہے کہ آخر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیوں کیا،جس پر ایران نے جوابی کاروائی کی ہے؟ایران ہو یا اسرائیل دونوں میں پہلا لفظ الف آتا ہے مگر پھر بھی اسرائیل نے یہ سمجھا کہ جس طرح فلسطین میں گھر اور گودیاں اجاڑ دی گئیں ، شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا، معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، عربوں کے جھرمٹ میں جس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی ، غزہ کا سکھ چین جس طرح چھین لیا گیا ، سرزمین انبیاء کو جس طرح خون سے لالہ زار کردیاگیا ،غزہ میں اسکول و کالج مکتب و مدارس و مساجد کو زمین بوس کردیا گیا ، ایک ایک لقمے اور ایک بوند پانی کے لئے ترسا دیا گیا ، اس کے باوجود اردن، مصر، ترکی ، لبنان ، شام ، کویت اور سعودی عرب نے کوئی مزاحمت نہیں کی، فلسطینی عوام کے ساتھ 57 مسلم ممالک میں کوئی بچانے نہیں آیا۔ اس کا مطلب کہ اسرائیل سے طاقتور کوئی نہیں اور اسرائیل سے ٹکرانے کی ہمت کسی کے اندر نہیں۔ اسرائیل جہاں چاہے جب چاہے جتنا چاہے حملہ کرے کوئی روکنے والا نہیں ، کوئی ٹوکنے والا نہیں۔

واہ رے یہودی قوم! احسان فراموشی ، نمک حرامی، مکاری اور دھوکا دھڑی تو کوئی تم سے سیکھے۔ جب پوری دنیا یہودیوں کو اپنے ملک سے بھگارہی تھی ، ان کی اپیلوں کو ٹھکرا رہی رہی تھی، دنیا کا کوئی بھی ملک ایک انچ زمین دینے کے لئے تیار نہیں تھا تو ان کا قافلہ فلسطین کی بندرگاہ پر ٹھہرتا ہے بینر پر لکھا تھا کہ ائے فلسطینی بھائیوں ہم تباہ وبرباد ہوگئے، دنیا کے ٹھکرائے ہوئے ہیں ،تم ہی ہماری آخری امید ہو فلسطینیوں نے دریا دلی دکھائی ، ان کے دلوں میں رحم آگیا ، سینوں میں انسانیت سمندر کا موجیں مارنے لگا اور فلسطینیوں نے ننگے بھوکے یہودیوں کو گلے لگا لیا ، رہنے کے لئے مکان دیا، پہنے کے لئے کپڑا دیا، بھوک مٹانے کے لئے کھانا دیا، جب کھاپی کر شکم سیر ہوگئے تو پھر مکاری کرنا شروع کردیا ، زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا بالآخر وہ دن بھی آیا کہ اپنی حکومت کا اعلان بھی کردیا اور امریکہ و برطانیہ کی مدد سے اسرائیل نامی ملک وجود میں آگیا۔اس کے بعد سے اسرائیلی یہودیوں نے فلسطینیوں پر ظلم کرنا شروع کردیا جو آج تک تھم نے کا نام نہیں لے رہا ہے، ننھے ننھے معصوم بچوں کو بارود کے ڈھیر میں جلا دیا گیا ، ہواؤں میں اچھال دیا گیا ، سرزمین غزہ کو بم و بارود اور خون میں تبدیل کردیا گیا ، ہوائی حملے کرکے تمام اسپتالوں کو منہدم کردیا گیا ،اہل غزہ کو دانے دانے کے لئے ترسایا گیا، مرتے مرتے ایک بچی کے دل سے آہ نکلتی ہے اور زبان سے یہ کلمات ادا ہوتے ہیں کہ میں اپنے خدا کو سب کچھ بتاؤں گی۔

ہٹلر نے جب یہودیوں کو قتل کیا تو اس کے اوپر کافی دباؤ ڈالا گیا تو اس نے یہی جواب دیا تھا کہ مجھے پوری دنیا کے دباؤ کی کوئی فکر نہیں ہے ،میں نے تو ان کا نام و نشان مٹانے کی ٹھان رکھی تھی اور مٹا بھی دیتا مگر اس وجہ سے چھوڑ رہا ہوں کہ عنقریب دنیا پھر دیکھے گی کہ یہودی کتنی مکار قوم ہے۔ آج یہودی قوم کی مکاری دنیا کے سامنے ہے غزہ میں لاکھوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور ایران پر الزام لگارہا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں عوام کو نشانہ بنارہا ہے۔ جبکہ سچائی تو یہ ہے کہ اسرائیل کا الزام سراسر غلط ہے ، بے بنیاد ہے۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بقول بنیامن نتن یاہو نے ایران پر حملہ اس لئے کیا ہے کہ اسی کے ذریعے لمبے عرصے تک اقتدار میں بنے رہنے کا موقع ملے ، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کے بقول اسرائیل پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اس کا وجود عالم انسانیت کے لئے کینسر ہے۔بنیامن نیتن یاھو نے یہ کہہ کر ایران پر حملہ کیا ہے کہ وہ ایٹم بم بنارہا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کا بھی یہی ماننا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ دنیا کا ہر ملک امریکہ سے سوال کرے کہ تمہیں چودھراہٹ کا حق کس نے دیا ہے کون ملک ایٹمی طاقت بنے گا اور کون نہیں بنے گا، یہ فیصلہ کرنے کا اور روکنے و اجازت دینے کا حق تمہیں کس نے دیا ۔ سچائی تو یہ ہے کہ امریکہ کی چودھراہٹ خود ساختہ ہے ، ظلم وزیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے اور پوری دنیا میں افراتفری ، جنگ و جدال اور قتل قتال و دہشت گردی کا ذمّہ دار امریکہ ہی ہے اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہے ۔

کسی نے کہا ہے کہ اتنے ظالم نہ بنو کہ تمہارے اوپر مصیبت آئے تو لوگ عالمی و اجتماعی طور پر جشن منائیں ، کسی کے اوپر اتنا ظلم نہ کرو کہ اس کے دل سے آہ نکلے اور وہ آہ عرش اعظم سے ٹکرا جائے۔ واضح رہے کہ مظلوم کی آہ اور پرودگار کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا، وہ سیدھے عرش اعظم سے ٹکراتی ہے ۔ ڈیڑھ سال کے عرصے میں تمام تہوار آئے پوری دنیا میں ایک سے ایک پکوان تیار کئے گئے مگر افسوس غزہ کے مظلوموں نے گھاس پھوس کھا کر ، پانی پی کر اللہ کا شکر ادا کیا، ائے فلسطین تو یوسف کی طرح خوبصورت ہے اور مسلم حکمرانوں نے بھائیوں کی طرح تجھے دھوکا دیا اور بے وفائی کی ۔

ایران پر بھی دنیا بے شمار الزام لگاتی تھی اور آج بھی لگاتی ہے لیکن 57 مسلم حکمرانوں میں سے کسی کی غیرت ایمانی و غیرت انسانی جوش بھڑکی تو ایران کی بھڑکی اور آج ایران سینہ تان کر کھڑا ہے اور اسرائیل کے ظلم و جبر و ستم کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے ۔آج مسلم حکمرانوں کے اندر بھلے ہی غیرت نہیں جاگی مگر پوری دنیا کا مسلمان بلا تفریق مذہب و مسلک ایران کی حمایت کررہاہے۔ آج مسلک اور فرقہ بندی سے اوپر اُٹھ کر فرزندانِ اسلام کا اور امت محمدیہ کے نعرے کی فضا قائم ہو رہی ہے، آج کلمہ حق کی بنیاد پر آواز بلند کرنے کا موقع ہے۔

اسرائیل طاقت کے نشے میں چور ہوکر ایران پر حملہ کیا تھا اور جب ایران نے جوابی پلٹوار کیا تو وہ بدحواس ہوگیا، اسرائیل کو یہ گمان ہی نہیں تھا کہ ایران اتنا زبردست جواب دے گا، ایران انداز بدل بدل کر اور میزائلیں بدل بدل کر حملہ کررہاہے نتیجے میں اب غزہ جیسی تصویریں اسرائیل سے آنے لگی ہیں، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑا سکون ملتا ہے ۔ آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے کیونکہ امریکہ کے اندر بھی کافی بوکھلاہٹ ہے جبکہ امریکی صدر اسرائیل کا پٹھو بنا ہوا ہےاور اسرائیل کی ہر فرمائش پورا کررہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کبھی مختلف ملکوں کے اجلاس کو درمیان میں ہی چھوڑ کر واشنگٹن واپس چلے جاتے ہیں تو کبھی ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کے لئے دو ہفتے میں فیصلہ لینے کی بات کرتے ہیںاور پھر دو دن بعد ہے ایران پر حملہ بول رہے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل امریکہ کے بھروسے پر ہی اچھل کود رہا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو دنیا بھر کا مسلمان متحد ہوگیا اور آگے یہ دیکھنا ہے کہ اب تو امریکہ نے بھی ایران پر حملہ کردیا ہے تو 57 مسلم ممالک کے حکمران متحد ہوتے ہیں کہ نہیں اگر متحد ہوگئے تو اچھی بات ہے ،ورنہ وہ بھی اپنی باری کا انتظار کریں، ان کا بھی نمبر آئے گا، ایک دن ضرور کہیں نہ کہیں سے یہ آواز بلند ہوگی کہ اے اردن و مصر کے بے حس و بے غیرت حکمرانوں جب تم اپنی قوم کے ساتھ غداری کرسکتے ہو تو تمہیں جینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

مضمون کو آخری شکل دینے تک خبر آہی گئی کہ امریکہ اپنی ناجائز اولاد کو دودھ پلانا شروع کردیا ہے یعنی اس نے ایران پر زبردست بمباری کردی یہ کوئی خلاف توقع نہیں کیونکہ اسرائیل ایران پر جو حملہ کررہا تھا ،وہ بھی امریکہ ہی کروارہا تھا جب اس کی پسپائی کا منظر دیکھا تو خود ہی میدان میں کود پڑا۔ ایک طرف امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اور کہہ رہا ہے کہ اب امن قائم ہوگا یا جو اب تک ہوا ہے اب اس سے بڑا کچھ اور ہوگا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے جھوٹا اور مکار حکمراں کوئی ہے تو وہ امریکی صدر ٹرمپ ہے جو ہمیشہ غیر ذمّہ دارانہ حرکت و بیان بازی کرتا ہے، بہت سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کردیا ہے اور آج کی صورت حال یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ہی جنگی مجرم ہیں ، انسانیت کے قاتل ہیں ، مکر وفریب ان کی فطرت میں داخل ہے۔ایران نے امریکہ کی چودھراہٹ کو جوتوں کی نوک پر ٹھکرا دیا اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے اعلان کردیا کہ جنگ اسرائیل و امریکہ نے شروع کی ہے لیکن اس جنگ کا خاتمہ ایران کرے گا۔ کاش عرب حکمرانوں کو غیرت آجاتی، ان کا ضمیر زندہ ہوجاتا تو عالمی سطح پر منظر ہی کچھ اور ہوتا ۔
Javedbharti.blogspot.com

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025
کالممضامین

بروکولی اور لال گوبھی کی کاشت! شاخ گوبھی ’وٹامن کے‘سے بھرپور سبزی ہے

July 2, 2025
کالممضامین

! جنگ کے شور میں امن کی چاہت دنیا کس خاموش جنگل میں جی رہی ہے؟

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?