سرینگر// نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنزکو معطل رکھنے کے مرکزی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب جنگجوؤں کو بھی شرافت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’تمام جماعتوں (ماسوائے بی جے پی جس نے اس کی مخالفت کی تھی) کے مطالبے پر مرکزی حکومت نے یکطرفہ فائربندی کا اعلان کیا ہے۔ اب اگر جنگجو شرافت کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو وہ لوگوں کے اصلی دشمنوں کے بطور ایکسپوز ہوجائیں گے‘۔