نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکووڈ- 19 کے 27 ستمبر تک 7 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 709394نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد71967230 تک پہنچ گئی۔
ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ1492409 نمونوں کاٹیسٹ کیا گیاتھا۔