جموں//گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ابھینو تھیٹر میں ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام میں شوکت نسیم کی قیادت میں موسیقی کی محفل سجی تو ڈوگری ڈرامہ ’مقدم بجیو‘ میں ایک خانہ بدوش لیڈر کی روئیداد بیان کی گئی جس میں لگایا گیا جرگہ ناظرین کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس پروگرام کی تیار ی ڈاکٹر جاوید راہی کی نگرانی میں کی گئی جب کہ ڈاکٹر ایس امین ایڈیشنل سیکرٹری کلچرل اکادمی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر جن کلاکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں بیدر بخت، لیاقت علی، سرور حسین ، ارشاد احمد ، شہباز نسیم، بشارت علی، صداقت علی، رفیع شبنم، نصیر احمد اور ارچنا شرما شامل تھے۔ موسیقی مزمل شاہ کی تھی تو روشنی طارق فہیم اور پنکج شرما نے دی۔ لباس و زیورات کی ڈیزائننگ مالا نے کی تھی۔