ابوظہبی/پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ساری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور اس سری لنکا پر صرف تین رنز کی برتری حاصل ہوئی۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے ہے۔سری لنکا کی جانب سے کوشل سلوا اور کرونارتنے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 20 کے سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر کرونارتنے شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھریمنے تھے جو 33 کے مجموعی سکور پر سات رنز بنا کر اسد شفیق کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد 51 کے سکور پر حارث سہیل نے کوشل سلوا ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ 65 کے مجموعی سکور پر چندی مل یاسر شاہ کا دوسرا شکار بنے جو سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے آغاز پر پاکستان کی کوشش تھی کہ وہ سری لنکا کے سکور 419 کے قریب پہنچ جائے تاہم اس کی وکٹیں پے درپے گرتی رہیں۔ایک وقت میں 340 کے سکور پر اس کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم حارث سہیل کی 76 رنز اور حسن علی کے 29 رنز کی اننگز کے بدولت پاکستان سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔کھیل شروع ہونے کے بعد سے پاکستان کے کل رات کے ناٹ آؤٹ بلیباز اظہر علی اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے اور ہیراتھ کی گیند پر سماراوکرما کی ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد کپتان سرفراز تیز کھیلنے کی کوشش میں لکمل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انھوں نے 21 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔ سرفراز کچھ دیر کریز پر ٹکے رہے پھر ہیراتھ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ یہ ہیراتھ کی چوتھی وکٹ تھی۔سرفراز کے بعد عامر 4 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور ان کے بعد آنے والے یاسر شاہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد حارث اور حسن علی کے درمیان 32 رنز کی شراکت داری اس وقت ختم ہوئی جب حسن علی 29 رنز پر ہیرتھ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز حارث تھے جنھوں 76 رنز بنائے اور پردیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس سے پہلے کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بیحد سست رفتاری سے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے تھے۔پاکستان کے اوپنر عمدہ شراکت کے بعد اوپر تلے آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 59 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے، جبکہ سمیع اسلم 51 کے انفرادی سکور پر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا تھا مگر سری لنکا نے ریویو لیا جس سے پتہ چلا کہ نیچے رہنے والی یہ گیند وکٹوں سے ٹکرا رہی تھی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 195 کے مجموعی سکور پر گری جب ہیراتھ نے اسد شفیق کو 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔اسد شفیق اور اظہر علی کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔کھیل کے تیسرے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کر لیے۔وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آٹھویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔یہ اظہرعلی کا 61 واں ٹیسٹ اور 115 ویں اننگز ہے۔