محمد تسکین
بانہال// پیر کی رات دیر تک بارشوں کے بعد منگل کی صبح سے موسم ملا جلا رہا اور دن میں کئی بار دھوث، اور چھاؤں کے بیچ ہلکی پھلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ منگل کی شام تک موسم ابر آلود تھا اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ثکی نقل وحرکت بغیر کسی خلل کے جاری تھی اور منگل شام تک سینکڑوں مسافر اور مال گاڑیوں نے سفر کیا۔ منگل کے روز ٹرکوں کو وادی کشمیر سے جموں یکطرفہ جبکہ مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت تھی ۔اس دوران بانہال بائی پاس کی ایک ہی ٹیوب سے یکطرفہ ٹریفک چلایا جارہا ہے جبکہ سرینگر سے جموں جانے والے ٹریفک کو قصبہ بانہال کی سابقہ شاہراہ سے چھوڑا گیا جہاں پچھلے تین روز سے ٹریفک جام کے دن واپس لوٹ آئے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سابقہ قومی شاہراہ کو بانہال بائی پاس سے ٹریفک کو چلانے کے بعد قصبہ بانہال کو چھاپڑی اور ریڑھی فروشوں نے سڑک کے بیشتر حصے کو دونوں طرف سے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا لوگ بھی گاڑیوں کو یہاں ہی پارک کرتے ہیں اور ایسی صورتحال میں یہاں سے شاہراہ کے ایک طرف کے ٹریفک کو چھوڑنے سے ٹریفک جامنگ کا سابقہ سلسلہ لوٹ آیا ہے اور راہگیروں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔