محمد تسکین
بانہال// منگل کی سہ پہر بعد سے بانہال اور رام بن کے علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگیا ہے تاہم قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بغیر کسی خلل کے دو طرفہ طور جاری ہے۔ پچھلے کئی روز سے ضلع رام بن میں کھلی کھلی دھوپ کے بیچ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے اور گزشتہ رات بانہال کا کم سے سے کم درجہ حرارت 8ڈگری درج کیا گیا اور یہ جموں وکشمیر میں باقی علاقوں کے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ منگل کی صبح سے ہی دھوپ نکلی ہوئی تھی تاہم سہ پہر بعد مطلع ابر آلود ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے آج یعنی بدھ کی رات سے موسم میں تبدیلی کے امکان کا اظہار کیا ہے اور آئندہ چند روز میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔