عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پنجاب کے وزیرباغبانی چیتن سنگھ جوراماجرا نے منگل کوسینٹرل سریکلچر ٹریننگ انسٹیچیوٹ ،سینٹرل سلک بورڈ پانپورکادورہ کیا۔ان کے ہمراہ پنجاب کے سپیشل سیکریٹری بہبودی کسان وزراعت کے علاوہ ترقی پسند کسانوں کاوفد بھی تھا۔انہوں نے یہاں سلک ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیااورپنجاب میں ابریشم شعبہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدامات پرجانکاری حاصل کی۔انہوں نے یہاں ابریشم کے کیڑوں کی ریلنگ کے بارے میں تجسس کااظہار کیااوراس بارے میں یہاں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے پنجاب کے ماحولیاتی حالات کے لیے موزوں شہتوت کی اقسام کے بارے میں جاننے میں خاصی دلچسپی ظاہر کی۔وزیر نے کوکون کے بعد کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ کاشتکار کوکون کی بجائے خام ریشم کو مارکیٹ میں لا سکیں۔
، اس طرح ان کے منافع میں اضافہ ہو اور ان کی معاشی حالت بہتر ہو۔