سرینگر//مردوں کے سنگلززمرے میں نوجوان ابراہیم قریشی نے 26ویں ضلع سرینگر کی بیڈ منٹن چیمپین شپ جیت لی۔13 برس کے ماہر شٹلرابراہیم قریشی نے شیرکشمیراسٹیڈیم میں اشفا ق احمد کو21-19 21-18 سے ہرایا۔قریشی نے15برس سے کم کے زمرے میں بھی امان میر کو شکست دیدی۔خواتین کے زمرے میں عذراقادر نے ہادیہ انورکو21-15 21-11سے ہراکرفائنل جیت لیا۔بڑوں کے سنگلزمیں 35سالہ سنجیواروڑانے اوزیرکاچروکو21-15 21-17.سے ہرایا۔کمشنرسیکریٹری یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ہردیش کمار نے اس موقعہ پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔