سرینگر//بھارت کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائر ٹیل نے جموں کشمیر میں اپنی4Gخدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ملک کے تمام22ٹیلی کام سرکرلز میں اب ائر ٹیل فور جی سہولیات دستیاب ہیں۔فی الوقت ائر ٹیل کی4Gسروس جموں خطے کے25قصبہ جات اور دیگر مقامات پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اس کے فور جی نقوش جموں کشمیر کے100سے زائد قصبوں تک پھیلائے جائیں ۔جموں کشمیر میں ائر ٹیل فور جی کی سہولیات 1800 MHzبینڈ پر ایف ڈی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔صارفین فورجی سمارٹ فونز اور فور جی ہاٹ سپاٹ کی مدد سے ائر ٹیل فور جی سے مستفید ہونے کے علاوہ بلا خلل ایچ ڈی ویڈیو سٹریمنگ، مویز، موسیقی اور تصاویر کی تیز رفتار اَپ لوڈنگ اور ڈاﺅن لوڈنگ کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔کمپنی کی طر ف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ائر ٹیل کی فور جی سروس تھری جی کی قیمتوں پر دستیاب ہونگی ، صارفین فور جی سم مفت حاصل کرکے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پر تیز رفتار انٹرنیٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔