راجوری //راجوری میں پولیس نے ایک منی بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کیاہے جس نے گاڑی پر ضرورت سے زیادہ سواریاں بٹھاکر مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالاہواتھا۔ذرائع کے مطابق منی بس زیر نمبرJK02J 0641راجوری سے تھنہ منڈی جارہی تھی جس دوران ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار طالب نے اسے روک کر دیکھاکہ اس میں ائورلوڈنگ ہے اور مسافر گاڑی کی چھت اور سیڑھیوں پر بھی چڑھے ہوئے ہیں ۔اس پر گاڑی کو ضبط کرلیاگیا اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 29/2017 US 279, 336آر پی سی کا کیس درج کیاگیاہے ۔