ائر پورٹ میں نشیلی ادویات کے 7500کیپشول ضبط

Mir Ajaz
2 Min Read

پرویز احمد

سرینگر //محکمہ ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے سرینگر کے ائرپورٹ پر موجود کارگو پر چھاپہ مار کر7500 کیپشول ضبط کئے اورایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔ متعلقہ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ائر پورٹ کے اندر موجود کارگو پر چھاپہ مار اگیا اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ کے دوران بھیم پورہ نانی دمن کے پلانٹ نمبر 87Aپر بنی فیکٹری Spasmo-proxyvonکے بیچ نمبرXX10160, WAA2015 اورXX10172 کے7500کیپشول ضبط کئے گئے ۔ Spasmo-proxyvon نامی دوائی کو نشہ کے عادی نوجوانوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو بغیر ڈاکٹر ی نسخے کے بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں گروہ کے سرغنہ بلال احمد بٹ ساکن شالپورہ سوپور کو گرفتار کیا اور محکمہ ڈرگ کنٹرول کے افسران اور پولیس اس کی پوچھ تاچھ کررہے ہیں جبکہ اس معاملہ میں قانونی کارروائی کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ڈرگس مس عرفانہ احمد نے بتایا ’’ ائرپورٹ پر ادویات ضبط کی گئی ہیں اور ابھی اس معاملہ کی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور حتمی رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نشیلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں محکمہ کو مطلع کرے تاکہ وہ اس سماجی برائی کا قلع قمع کرسکیں۔

Share This Article