عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو وندے بھارت کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے والے ہیں، اس سے سبھی کو فائدہ ہوگا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، سی ایم کے مطابق کہا کہ وندے بھارت ٹرین پروجیکٹ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب وہ ساتویں کلاس میں تھے۔انہوں نے کہا”یہ ایک طویل انتظار ہے اور اب ٹرین ہم سب کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہے، شاہراہ کی بندش سے لوگوں پر کم سے کم اثر پڑے گا اور ایئر لائنز کی لوٹ مار ختم ہو جائے گی، ہم سے ایک ٹکٹ کے لیے 5000 روپے کی بجائے 20 ہزارروپے وصول کیے جا رہے ہیں جب ہائی وے بند ہو جاتی ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ وندے بھارت ٹرین پہلے ہی کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے جس کو چناب پل، دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل، اور ملک کے سب سے طویل ریلوے پل – انجی پل پر بھی چلایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کٹرا ریلوے سٹیشن اور وندے بھارت ٹرین کا پی ایم مودی کے کل دورہ سے پہلے معائنہ کیا۔