بڈگام//سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کی جمعہ کی صبح سری نگر کے ہوائی اڈے پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دیپک داس کے نام سے شناخت شدہ ایک سی آر پی ایف اہلکار جو E/35بٹالین سی آرپی ایف، بڈگام میں تعینات تھا، جمعہ کی صبح سری نگر ائرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ڈراپ گیٹ سری نگر ہوائی اڈے کے باہر تعینات جوان بے ہوش ہو گیا اور اسے بی ایس ایف ہسپتال آر ٹی سی کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فوجی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اس کے آبائی شہر بھیج دیا جائے گا۔