نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے سال 2023 کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میںانہوں نے نئے سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزرے ہوئے سال پر غور کرنے اور جامع ترقی کیلئے جدو جہد کرنے اور آنے والے سال میں اعلیٰ اقتصادی ترقی ، سماجی ترقی اور معاشرے کی مجموعی ترقی کی تحریک کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کا موقع ہے ۔ منوج سنہا نے کہا ’’ ہم لوگوں کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے تیز رفتار ترقی ، اقتصادی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ آئیے ہم جے اینڈ کے یو ٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں ۔ میری پرارتھنا ہے کہ سال 2023 سب کیلئے خوشحالی ، اچھی صحت اور خوشی لائے ‘‘۔