سرینگر/وادی کشمیر میں بدھ کو آگ لگنے کے الگ الگ واقعات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نوہٹہ سرینگر میں دو مکان جبکہ شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ایک مکان خاکستر ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق رنگہ حمام نوہٹہ میں منظور احمد بٹ کے مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے سلیم چالو کے مکان کو بھی زد میں لایا۔
ذرائع کے مطابق فایئر اینڈ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم آگ لگنے سے دونوں مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ٹنگمرگ میں دو بھائیوں، فاروق احمد ملک اور عبد الحمید ملک کا مشترکہ مکان آگ کی نذر ہوگیا۔یہ واقعہ ٹنگمرگ کے کامپورہ گائوں میں پیش آیا۔