آگ لگنے سے مکان جل کر خاکستر

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری// راجوری ضلع کی دور افتادہ خواس تحصیل کے گنڈی کنالہ علاقے میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں چند مویشیوں کے ساتھ ایک مکان جل کر راکھ ہو جانے کا خدشہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ آگ تقریباً شام 7:30 بجے دور دراز کے گنڈی علاقے میں لگی اور شعلوں نے محمد فاروق ولد محمد حسین ساکنہ گنڈی کنالہ کی ملکیتی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔واقعے میں پولیس نے مزید بتایا کہ مکان کا ڈھانچہ راکھ کا ڈھیر بن گیا جس کے اندر موجود کچھ مویشی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔آگ کے شعلوں نے قریبی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے آگ بجھانے کا ایک بڑا آپریشن جاری ہے کیونکہ سڑک کی عدم موجودگی کی وجہ سے فائر ٹینڈرز کو آپریشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔