ایجنسیز
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ دنیا اس “مناسب جواب” پر حیران ہے جو انہوں نے آپریشن سندور کے ساتھ پاکستان کو دیا۔ وزیر داخلہ نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان آپریشن سندور کے بعد خوفزدہ ہے جہاں ہندوستانی دفاعی فورسز نے پڑوسی ملک کے اندر 100 کلومیٹر تک ملی ٹینٹوںکے کیمپوں کو تباہ کردیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ”اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، پی ایم مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا ایسا مناسب جواب دیا ہے کہ دنیا حیران ہے اور پاکستان خوفزدہ ہے،” شاہ نے گاندھی نگر، گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اجتماع میں کہا۔وزیر داخلہ نے آپریشن سندور میں ہندوستان کی بڑی کامیابی کو بیان کرتے ہوئے اس کی کامیابی کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا، “اس بار، آپریشن سندور کے تحت، پاکستان میں جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی ملی ٹینٹ تنظیموں کے ہیڈ کوارٹر زکو تباہ کر دیا گیا۔ ہم نے ایسے 9 مقامات کو تباہ کر دیا جہاں ملی ٹینٹوںکو تربیت دی جاتی تھی اور وہ ان کے ٹھکانے تھے۔”ہندوستان نے لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے نو بڑے لانچ پیڈ کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ کارروائی میں 100 سے زائد ملی ٹینٹ مارے گئے۔شاہ نے کہا، ” ملی ٹینٹوں کے خلاف ہماری فوج کا ردعمل ایسا تھا کہ اس نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر دور کیمپوں کو تباہ کر دیا۔”امیت شاہ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان نے پوری مغربی سرحد پر حملہ کرنے کی جرات کی لیکن پی ایم مودی کی قیادت میں ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم اتنا پرفیکٹ ہے کہ کوئی بھی میزائل یا ڈرون بھارت کی سرزمین تک نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حملوں کی صلاحیت کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا”100 سے زیادہ خوفناک ملی ٹینٹوں کو مارنے کے بعد، پاکستان ابھی تک سوچ رہا ہے، اور ہم نے ان کے 15 ائیر بیسز پر حملہ کیا، لیکن ہم نے ان کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، ہم نے ان کی فضائی حملے کی صلاحیت کو تباہ کر دیا۔”