ایجنسیز
نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کے آپریشن سندورنے تمام مقاصد حاصل کئے اور دہشت گردوں کے ذہنوں میں “خوف” ڈالنے میں کامیابی حاصل کی۔وہ راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سنگھ نے صدر دروپدی مرمو کی 51 تقاریر کا کیوریٹڈ مجموعہ جاری کیا۔سنگھ نے اپنے خطاب میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف بدلہ لینے کے لیے مئی میں ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندورر کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے ذہنوں میں خوف داخل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔انکا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کھینچی گئی ہے اور اب جو بھی اسکی خلاف ورزی کرے گا، انجام ایسا ہی ہوگا۔