عظمیٰ نیوز سروس
جودھپور// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو زور دے کر کہا کہ ہندوستانی افواج نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو “مناسب جواب” دیا اور “ہمارے فوجیوں نے ملی ٹینٹوں کو ان کے مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے اعمال کی وجہ سے ہلاک کیا”۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے پہلگام واقعے کے بعد انہوں نے سروس چیفس کو فون کیا اور پوچھا کہ کیا وہ آپریشن کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا”تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے متفقہ طور پر جواب دیا، ‘ہم کسی بھی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا’یہ ہندوستان ہے‘، وزیراعظم نے ضروری ہدایات دیں،” ۔انہوں نے کہا”جس ہدف کا فیصلہ کیا گیا تھا، بالکل ٹھیک ٹھیک منصوبہ بندی کے مطابق نشانہ بنایا گیا، آپریشن سندور کے دوران، ہماری افواج کو تمام سرحدی علاقوں سے مکمل تعاون حاصل ہوا، ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو نہ صرف اپنی سرحدوں کے اندر لوگوں کو ممبر مانتا ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو بھی اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ہندوستان ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتا تاہم ملی ٹینٹوں نے لوگوں کو ان کے مذہب کی شناخت کے بعد قتل کیا، ہمارے سپاہیوں نے ملی ٹینٹوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے اعمال کی وجہ سے مارا۔انہوں نے کہا کہ مئی میں آپریشن سندور کے تحت، پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ملی ٹینٹ گروپوں سے منسلک متعدد اہداف پر درست حملے کیے گئے، اس آپریشن کا مقصد ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد اہم کارندوں کو بے اثر کرنا تھا۔