زیورخ//آٹھ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پایا گیا ہے۔
یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس کلوز نے دی ہے۔
انہوں نے گذشتہ رات ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”ڈبلیو ایچ او کے یوروپی مرکز نے براعظم کے آٹھ ممالک میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین ووک 202012/01 کا پتہ چلا ہے۔ موجودہ حفاظتی اقدامات مثلاً سوشل ڈسٹنسنگ ،ماسک کور سپورٹ ببلز میں رہنا ضروری ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کا نیا اسٹرین پرانے وائرس کے مقابلہ میں نوجوانوں میں پھیل رہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا”چوکسی اہم ہے۔ اس کے اثرات کی وضاحت کے لئے تحقیق جاری ہے“۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے برطانیہ میں کورونا وائرس کے ایک نئے اسٹرین کا پتہ چلا ہے ، جو پرانے وائرس سے 70 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔