Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

آمریت، بے روزگاری اور مہنگائی کیخلاف ووٹ دیا: کیجریوال

Towseef
Last updated: May 25, 2024 11:41 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ انہوں نے آمریت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ کیجریوال نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا “میں نے آج اپنے والد، بیوی اور بچوں کے ساتھ ووٹ دیا۔ میری والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے۔ وہ نہ جا سکیں۔ میں نے آمریت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ووٹ دیا۔ آپ کو بھی ووٹ ڈالنے جانا چاہیے۔ووٹ ڈالنے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر گوپال رائے نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا “آئین کو مضبوط کرنے، جمہوریت کو مضبوط کرنے اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے، اپنے گھر سے باہر نکل کر ووٹ دیں۔”آپ کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ الیکشن کے دن کچھ بھی غلط نہ ہو۔ اگر کسی جگہ پر ووٹنگ کی رفتار سست ہے تو ہم پولیس اور حکام سے اسے ٹھیک کرنے کی درخواست کریں گے۔ ووٹنگ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے گرمیوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آپ کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا تہوار ہیں اور ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ میں ہاتھ جوڑ کر ہندوستان کے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ آئین کو مضبوط کرنے، جمہوریت کے تحفظ اور آمریت کے خاتمے کے لیے ووٹ دیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جب سیاسی، جمہوری نظام ہوتا ہے تو سب کچھ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ذریعے چلتا ہے۔ اچھے نمائندے وہاں جائیں گے تو اسکول، اسپتال، بجلی اور پانی کے لیے کام کریں گے۔انڈیا اتحاد نے 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) پورے ملک میں اپنی طاقت کھو چکے ہیں اور اس کے بنیادی اسباب مہنگائی اور بے روزگاری ہیں۔

وائس ایڈمرل سنگھ نے این ڈی اے کمانڈنٹ کا چارج سنبھالا
نئی دہلی/یواین آئی/ وائس ایڈمرل گورچرن سنگھ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے کے کمانڈنٹ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔وائس ایڈمرل اجے کوچر کی جگہ وائس ایڈمرل سنگھ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (کھڑکواسلا) کے سابق طالب علم وائس ایڈمرل سنگھ کو یکم جولائی 1990 کو بحریہ میں کمیشن ملا تھا۔وائس ایڈمرل سنگھ نے اپنے طویل کیریئر کے دوران سمندر اور ساحل دونوں پر بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ توپ اور میزائل کے ماہر کے طور پر وہ بحری جنگی جہاز رنجیت اور پرہار پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس ودیوت اور آئی این ایس کھوکھری جیسے جنگی جہازوں کی کمانڈ بھی کی ہے۔ وہ آئی این ایس ڈروناآچاریہ (گنری اسکول) میں انسٹرکٹر اور نیول وار کالج، گوا کے ڈپٹی کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔وائس ایڈمرل سنگھ نے 29 نومبر 2022 کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ نیول ایسٹرن فلیٹ کا عہدہ سنبھالا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر
جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

July 4, 2025
برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?