سرینگر//سالویشن مومنٹ ترجمان نے وادی کے طول عرض میں ہلاکتوں کےخلاف پرامن مظاہروں پر طاقت اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے جائز آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اور نہ ہی جاری تحریک آزادی کشمیر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حریت لیڈروں بشمول چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل گھروں میں نظر بندی کی مذمت کی ۔دریں اثناءسالویشن مومنٹ کا ایک وفدزاھد،عامر فیاض اوراشفاق احمد کے گھرگیا اورپسماندگان سے تعزیت پرسی کی۔ادھر بعد نماز جمہ تنظیم کے لیڈروں مولوی رفیق،مولوی مشتاق،مولوی رشید،مولوی فاروق،مولوی منظور نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بلند کئے۔