جموں//آل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس سینئرایڈوکیٹ سیدجمیل کاظمی کی صدارت میں منعقدہواجس میں صوبہ جموں بالخصوص کٹھوعہ ،سانبہ اورجموں کے مسلمانوںکے مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران کمیٹی کے سرپرست حاجی گلزارکھٹانہ نے آل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کے اغراض ومقاصدبیان کئے اورکہاکہ کمیٹی کی جانب سے 19 دسمبرکو سدھراپل سے گورنرہاﺅس تک ریلی نکالی جائے گی۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی کوکامیاب بنانے کےلئے اس میں شمولیت کی ۔آل گوجربکروال کانفرنس کے صدرحاجی محمدیوسف نے اے ٹی سی سی کی جدوجہدکوکامیاب بنانے کےلئے ہرممکن تعاون دیاجائے گا۔انہوں نے کمیٹی کے اراکین وعہدیداران کوجدوجہدکے آغازکےلئے مبارکبادپیش کی۔گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے صدر امیرالدین کسانہ اورجنرل سیکریٹری اخترچوہدری نے وزیرجنگلات لال سنگھ عرف گوچوگوجربکروال طبقہ پرزمین قبضہ کرنے کاغلط الزام لگارہاہے۔بشارت پھامڑا، لطیف کھٹانہ ،حاجی مقبول، خادم حسین، فاروق چوہدری ،بشیراحمد پاجوالا اورممتازکھٹانہ نے تحریک کولائحہ عمل کے تحت کامیاب بنانے پرزوردیا۔میٹنگ کے اختتام پر ایڈوکیٹ سیدجمیل کاظمی نے کمیٹی کے عہدیداران ولیڈران کواہم تحریک شروع کرنے کےلئے مبارکبادپیش کی۔ اس دوران انورپھامڑانے شرکاءکاشکریہ اداکیا۔اس دوران میٹنگ میںطالب چوہدری، نزاکت کھٹانہ، رفاقت اعجاز، عمران رشید، واجدکھٹانہ، لیاقت چوہدری،اللہ رکھاگورسی،خوشحال چوہدری،اسلم گورسی ودیگران شامل تھے۔