سرینگر//کشمیریونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفرخان نے ہفتہ کوآل انڈیاسروے آن ہائرایجوکیشن پر ایک تربیتی ورکشاپ کاافتتاح کیا اور 19 جنوری سے قبل یونیورسٹی سے منسلک کالجوں کومعیاری اعداوشمارداخل کرنے کی ہدایت دی۔یک روزہ ورکشاپ کااہتمام کشمیریونیورسٹی کے داخلی معیاری ڈائریکٹوریٹ نے کیاتھا۔پروفیسر نیلوفرخان نے یونیورسٹی اوراس سے منسلک کالجوں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے پرزوردیا۔انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت کالجوں کی سرپرستی کرنے میں یونیورسٹی کے مستقبل کے رول کو اجاگر کیا۔