کشتواڑ//آفتی سے انشن سڑک کی خستہ حالی کےلئے فکر مند رہائشیوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج سے بچنے کےلئے سڑک کی طوری طور سے مرمت کریں۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ گذشتہ چند سال پہلے پی ایم جی ایس وائی نے اس سڑک پر کام شروع کیا تھا لیکن اسے مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے اس سڑک کی حالت خستہ ہو گئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران سڑک کو مکمل کرنے اور بلیک ٹاپ کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مڑواہ اور واڑون کو پہلے ہی جموں کشمیر ریاست کا دور دراز علاقہ قرار دیا ہے اور لوگوں کو بجلی،سڑکیں اور پانی دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند سال پہلے پی ایم جی ایس وائی نے افتی اور انشن سڑک کا کام اپنے ہاتھوں لیا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ مڑواہ اور واڑون کے علاقے موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے 6ماہ تک مسدود ہو جاتے ہیں ،اور ہم سڑک رابطوں اور بجلی سے محروم ہو جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر گڑھوں سے گاڑیا ںخدا بھروسے ہی چلتی ہیں،گاڑیوں کی آمد و رفت تو دور کی بات ہے وہاں پیدل چلنا بھی محال ہے۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی مرمت طوری طور سے کی جائے تا کہ لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔