یو این آئی
سرینگر// رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے جیل میں بند علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک خط لکھا ہے ۔انہوں نے خط میں وزیر داخلہ سے علاحدگی پسند لیڈر کیلئے طبی امداد فراہم کرنے کی اپیل ہے۔روح اللہ نے اپنے خط میں لکھا’’شبیر احمد شاہ اب 70برس کے ہو چکے ہیں۔ ہر انسانی اور قانونی معیار کے مطابق وہ وقار اور انصاف کے ساتھ علاج کے حقدار ہیں ، ڈاکٹروں نے انہیں سنگین طبی حالات کے پیش نظر تین سرجریاں تجویز کی ہیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا’’ آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی بنیادوں پر برتاؤ کیا جائے‘‘۔