سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو آسیہ اور نیلوفر نامی دو مقامی جواں سال خواتین کی دسویں برسی پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
دس سال قبل آج ہی کے دن بھابھی نندن کی لاشیں رنبی آرا نالے سے بر آمد ہوئی تھیں۔
دونوں کو قتل کرنے سے قبل جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مذکورہ سانحہ کیخلاف وادی بھر میں شدید احتجاج کی لہر چلی تھی۔
جنوبی ضلع میں آج سبھی دکان، کاروباری و تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی نہیں چل رہی ہے۔