سرینگر//دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو خانہ نظر بند رکھنے پر جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ناہیدہ نسرین نے کہاکہ رہائی کے محض8 دن بعد ہی سیدہ آسیہ اندرابی کو خانہ نظر بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کوجمعہ کوڈاکٹر سے علاج کرانا تھا لیکن حکومت نے ایک بار پھر ان کو خانہ نظربندرکھا۔