آکلینڈ/سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کی صرف 49 گیندوں میں بنائی گئی طوفانی سنچری بیکار ہو گئی ۔ آسٹریلیا نے ڈی آرسی شارٹ کی 76 اور آرون فنچ کی ناٹ آ¶ٹ 36 رن کی شاندار اننگز کے دم پر نیوزی لینڈ کو سہ رخی ٹوئنٹی 20 سیریز کے دلچسپ مقابلے میں جمعہ کو سات گیند باقی رہتے پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔آسٹریلیا نے اس طرح ٹوئنٹی 20 تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔گپٹل نے 49 گیندوں میں سنچری بنائی۔انہوں نے 54 گیندوں پر چھ چوکے اور نو چھکے اڑاتے ہوئے 105 رن بنائے جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 243 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔لیکن نیوزی لینڈ کے بولر اس اسکور کا دفاع نہیں کر پائے ۔ہدف مشکل تھا لیکن آسٹریلیا نے 18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 245 رن بنا کر ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔شارٹ نے 44 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ فنچ نے محض 14 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر میچ سات گیند پہلے ختم کر دیا۔فنچ نے کولن ڈی گرینڈھوم پر چھکا مارا۔شارٹ شاندار اننگز کے لئے مین آف دی میچ بنے ۔یہ میچ ریکارڈ سے بھرپور رہا۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹوئنٹی 20 کی سب سے بڑی جیت اپنے نام کی۔فنچ کی اننگز کا آخری چھکا میچ کا 32 واں چھکا رہا جس سے ایک میچ میں 32 چھکوں کے عالمی ریکارڈ کی برابری ہو گئی۔اس میچ میں کل 488 رن بنے ۔آسٹریلیا پہلے ہی سہ رخی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکا تھا اور اس جیت کے ساتھ اس نے ٹورنامنٹ میں جیت کا چوکا لگا دیا۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست رہی اور اس شکست سے ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم انگلینڈ کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔انگلینڈ اپنے تینوں میچ ہار چکا ہے ۔انگلینڈ اگر اتوار کو ھیملٹن میں نیوزی لینڈ کو آخری لیگ میچ میں بڑے فرق سے ہرا دیتا ہے تو اس کے لئے فائنل میں پہنچنے کا امکان بن سکتا ہے ۔فائنل بدھ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ڈیوڈ وارنر اور شارٹ نے 8.3 اوور میں 121 رن کی طوفانی شروعات دی۔کپتان وارنر نے محض 24 گیندوں میں چار چوکے اور پانچ چھکے اڑاتے ہوئے 59 رن بنا ڈالے ۔کرس لن 18 رنز بنا کر ٹیم کے 143 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔شارٹ نے گلین میکسویل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 56 رن کی ساجھے داری کرکے آسٹریلیا کو جیت حاصل کرنے کے راستے پر ڈال دیا۔میکسویل نے 14 گیندوں پر 31 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔میکسویل کا وکٹ 199 کے اسکور پر گرا۔شارٹ ٹیم کے 217 کے اسکور پر 17 ویں اوور میں آ¶ٹ ہوئے لیکن اس وقت تک آسٹریلیا کو فتح کی مہک مل چکی تھی۔آسٹریلیا نے پانچویں وکٹ 238 کے اسکور پر گنوایا۔فنچ نے چھکا مار کر میچ نمٹا دیا۔نیوزی لینڈ کے بین وہیلر 3.1 اوور میں 64 رن لٹاکر خاصے مہنگے ثابت ہوئے ۔اس سے پہلی کیوی اننگز میں گپٹل اور کولن منرو نے پہلے وکٹ کے لئے 132 رن جوڑے ۔منرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔کیوی اننگز میں کل 14 چوکے اور 18 چھکے لگے جبکہ آسٹریلیا کی اننگز میں 19 چوکے اور 14 چھکے لگے۔