پرتھ/ جانی بئیرسٹو (119) کی اہم سنچری کے بعد آسٹریلیائی گیندبازوں نے بھی واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کی پہلی اننگز لنچ تک 403 رن پر سمیٹ دی۔ وہی دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلے اننگر میں3وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 115.1 اوور وںمیں 403 رن بنائے ۔ کرو یا مرو کے اس میچ میں اس کے بلے بازوں کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی اور مارک اسٹون میں نے 56 رن، ڈیوڈ ملان نے 140 رنز اور بئیرسٹو نے 119 رنز کی اننگز سے ٹیم کو ایک باعزت اسکور تک پہنچایا۔ آسٹریلیائی گیند بازوں نے پہلے دن کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے دن لنچ تک انگلینڈ کے باقی چھ وکٹ 35 رن پر آؤٹ کردیئے ۔ تیز گیندباز مشیل اسٹارک نے 25.1 اوور میں 91 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے جبکہ جوش ہیزل وڈ کو 92 رن پر تین وکٹ ملے ۔ پیٹ کمنس نے دو اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ لیا۔ موجودہ سیریز میں انگلینڈ کے لیے پہلی سنچری بنانے والے ملان اور دوسرے سنچری بنانے والے بئیرسٹو نے واکا میدان پر ریکارڈ 237 رنوں کی شراکت داری کی۔صبح انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کل کے 305 رن پر چار وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ ناٹ آؤٹ بلے بازوں ملان (110) اور بئیرسٹرے (75) نے اپنے ا سکور میں اضافہ کیا۔ ملان 227 گیندوں میں 19 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 140 رن پر دن کا پہلا شکار بنے جنہیں اسپنر لیون نے آؤٹ کیا۔ ملان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ انگلینڈ کے باقی وکٹ بہت جلد گرگئے اور نچلے آرڈر کے تین بلے باز تو دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ بیئرسٹو کی 48 ٹسٹ میچوں میں یہ چوتھی سنچری ہے ۔ انہوں نے 215 گیندوں کی اننگز میں 18 چوکے لگائے ۔ انہیں اسٹارک نے آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔معین علی (صفر)، کرس ووکس (آٹھ) اور کریگ اوورٹن (02) رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسٹیوارٹ براڈ 12 رن ہی بنا سکے ۔ بریڈ کو اسٹارک نے کیمرون بینکرافٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر انگلینڈ کی اننگز 403 پر سمیٹ دی۔یو این آئی