سڈنی//آسٹریلیا میں شدید بارش اور سیلاب کے سبب 25 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے ۔حکام نے آج بتایا کہ بارش کے بعد ساحلی علاقوں سے تقریباً 20 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوینس لینڈ صوبہ کی راجدھانی برسبین میں ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی خدمات کے کنٹرولر ایان لیکی نے آسٹریلیائی ریڈیو سے کہا 'ہم نے ہر ممکن مدد کی۔ ہم نے لوگوں کو مکانوں کی چھتوں پر پہنچایا، کچھ لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہیں، یہ ایک آفت ہے ، ایک زبردست آفت ہے ۔آسٹریلیا میں بدھ اور جمعرات کو آئے ایک طاقتور گردابی طوفان ڈیبی کی وجہ سے کئی علاقوں کے ہزاروں گھروں میں بجلی گُل ہوگئی۔ تیز ہواؤں، بھاری بارش اور سمندری لہروں سے گھروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ طوفان سے 50 ہزار گھروں میں بجلی اور ٹیلی فون کی لائنیں ٹوٹ گئی ہیں جس سے انتظامیہ کا کسی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ۔رائٹر۔