گاندربل// مغدم یاری حاجن سوناواری میں بادل پھٹنے سے 20 سالہ نوجوان مشتاق احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ مغدم یاری سوناواری کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ نوجوان اس وقت ولر جھیل کے کنارے پر موجود تھا کہ اچانک بادل پھٹ گئے۔نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی۔