آسمانی بجلی گرنے سے 5گھوڑے ہلاک ۔ 35 بھیڑ بکریاں سیلابی ریلے کی نذرہو گئیں

 محمد تسکین

بانہال // بانہال کے کھیر کوٹ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور مقامی نالہ میں آئے سیلابی ریلے کے پیش نظر ایک خانہ بدوش کنبے کے پانچ گھوڑے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو گھوڑے لاپتہ ہوئے ہیں۔ متاثرہ کنبے نے حکام کو بتایا کہ اس کے علاوہ خانہ بدوشوں کی 35 بھیڑ بکریاں بھی زبن نالہ میں آئے سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گئی ہیں۔ یہ مال مویشی عبد الحمید بکروال ولد حاجی میر دی سکنہ بکروال چک قاضی گنڈ کی ملکیت تھیں۔ اس واقع کے فوراً بعد نوگام اور کھیر کوٹ کے مقامی لوگ ، نوگام والنٹیئرس کے رضاکار ، پولیس اور تحصیلدار بانہال کے حکم پر محکمہ مال اور محکمہ حیوانات کی ٹیمیں بچاو اور راحت رسانی کیلئے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ حکام نے متاثرہ کنبے کو ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ متاثرین نے سرکار سے مدد اور معاوضہ کی اپیل کی ہے۔