مہور//سب ڈویژن مہور کی تحصیل چسانہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا۔پولیس ذرئع کے مطابق کے مطابق موبائل ٹاور کا چوکیدار اس وقت شدید طور پر زخمی ہوگیا جب کے اس پر آسمانی بجلی آ گری۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پیدل مہور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ایس ایچ او چسانہ گرویندر سنگھ نے متوفی کی شناخت چمیل سنگھ ولد شنکار سنگھ ساکنہ کیاہ سوکہ تحصیل چسانہ کے طور پر کی۔مقامی لوگوںنے اس موقعہ پر سڑک سہولیات نہ ہونے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئی مریض سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال نہیں پہنچ پاتے ہیں اور وہ راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں جب کہ دیہاتی علاقوںمیں طبی سہولیات نہ کے برار ہیں جس کی وجہ سے آئے روز لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔