گوہاٹی// آسام میں بدھ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فارسیسمولوجی کے مطابق آج صبح 7:51 بجے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ضلع سونت پور تھا۔
نیشنل سینڑ فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 26.69 ڈگری شمالی عرض بلد اور 92.36 ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گوہاٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔