Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

آزاد پارٹی و بی جے پی مسلم مورچہ بانہال کی پی ڈی پی کی حمایت ہمیں بیروزگاری کودور کرنا ہے ، رشورت خوری کیخلاف ملکرلڑنا ہے:امتیاز شان

Towseef
Last updated: September 2, 2024 11:20 pm
Towseef
Share
8 Min Read
oplus_0
SHARE

زاہد بشیر
گول //گول کے مختلف علاقوں میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار حاجی امتیاز شان نے جلسوں کا انعقاد کیا جس دوران لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس دوران پی ڈی پی کو اُس وقت کامیابی ملی جب غلام نبی آزاد کی پارٹی کے لیڈران نے حامیوں سمیت امتیازاحمد شان کو حمایت کا اعلان کیا ۔ ادھرضلع رام بن کے مسلم مورچہ کے ایک لیڈر محمود الرحمان سوہل رام سو نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے امتیاز احمد شان کو حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ پی ڈی پی بانہال حلقہ اسمبلی کے اُمید وار حاجی امتیاز شان نے گول کے پرتمولہ ، دتر، تنگالی، جبڑ اور مہا کنڈ کے علاقوں میں مختلف جلسوں سے خطاب کیا جس دوران لوگوں نے امتیا ز احمد شان کو بلا لحاظ مذہب و ملت و پارٹی سے اوپر اُٹھ کر حمایت کا اعلان کیا ۔امتیاز احمد شا ن نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کو بیروزگاری اور رشوت خوری کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اس کے لئے کوئی باہر سے لڑنے کے لئے نہیں آیا گا جبکہ مقامی نوجوانوں کو ہی یہ انقلاب بپا کرنا ہو گا ۔

این سی کا پاڈر ناگسینی میں روڈشو، ہزاروں افرادکی شرکت
عاصف بٹ
کشتواڑ //نیشنل کانفرس کی جانب سے پاڈر و ناگسینی علاقوں میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ زونل صدر سجاد احمد کچلو کی سربراہی میں ناگسینی پاڈر سے این سی کانگرس کی الائنس کی مشترکہ امیدوار پوجاٹھاکر ضلع یوتھ صدر و دیگر مقامی لیڈران کے علاوہ کانگریس کے مقامی لیڈران نے بھی اس موقعہ پر شرکت کی۔ پہلے ناگسینی میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس دوران سینکڑوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ سابق بی جے پی لیڈر و بی ڈی سی چیئرمین ناگسینی نے بھی این سی کا دامن تھا اور بی جے پی پر سنگین الزامات لگاکر عوام سے این امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پاڈر میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی جسکےبعد پاڈر سٹیڈیم میں ورکران سے پارٹی لیڈران نے خطاب کیا اور پارٹی امیدوار کےحق میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

اندروال میں پی ڈی پی کی انتخابی مہم جاری
عاصف بٹ
کشتواڑ //حلقہ اندروال سے پی ڈی پی کے امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم مسلسل جاری ہے جس دوران سینکڑوں افراد نے پارٹی کا دامن تھا۔ کیشوان میں انتخابی مہم کے دوران سینکڑوں افراد نے پارٹی کا دامن تھا۔ اس موقعہ پر شیخ ناصر نے انکا والہانہ استقبال کیا۔خطاب کرتے ہوئے شیخ ناصر نے کہا کہ ابتک مسلسل اندروال کی عوام نے ایک شخص کو چنا لیکن انہوںنے عوام کے ساتھ ہروقت دھوکہ بازی کی اور اپنا فائدہ حاصل کیا، اسلئے اب عوام خاص کر نوجوانوں کوبیدار ہوناچاہئے اور اپنے آنےوالے مستقبل کو بہتر بنانے کیلے پی ڈی پی کو ساتھ دینا چاہئے ۔ شیخ ناصرنے کہاکہ وہ اپنا گھر بنانے کیلئے نہیں آئے اور نہ ہی اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دینے کا انکا کوئی مقصد ہے بلکہ معصوم عوام کی مدد کرنا اور انکا مستقبل بہتر بنانا انکا مشن ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرےاور بہتر نمائندہ چنے۔

منجیت سنگھ کی وجے پور میں جارحانہ انتخابی مہم جاری
عظمیٰ نیوزسروس
وجے پور (سانبہ) //اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں،جو پارٹی کے وجئے پور قانون ساز اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں، نے حلقے کے پار جارحانہ جلسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا، جس میں انہوں نے لوگوں کو مساوی ترقیاتی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔منجیت سنگھ نے کہا “ایل جی حکومت لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے، اور لوگوں کو حکام کے خلاف شکایات ہیں، جو ان کی شکایات کو مشکل سے دور کرتی ہے”۔ انہوں نے لوگوں سے قانون ساز اسمبلی کے طے شدہ انتخابات میں ووٹ دینے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے کہا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ جموں اور کاس کی قانون ساز اسمبلی میں ان کے نمائندے کے طور پر منتخب ہو جاتے ہیں۔ انکامزید کہاتھا”بغیر احتساب کے ترقی کے ناقص مرحلے سے شہر اور دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وارڈوں اور دیہاتوں میں صفائی کے فقدان، بکھرے ہوئے کچرے، ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور بند نالیوں کی شکایات ہیں۔ اسی طرح، دیہاتوں میں سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے جن کو کئی دیہاتوں میں مرمت اور چوڑا کرنے کے کام کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کے تحفظات کو بھی اسی کے مطابق دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بناتی ہے تو وہ مقامی لوگوں کے لیے زمین، وسائل اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔دریں اثناء پارٹی کے جموں و کشمیر ایس ٹی ونگ کے ریاستی صدر چودھری سلیم عالم نے بھی وجے پور سے پارٹی کے امیدوار ایس منجیت سنگھ کی حمایت میں کئی جلسوں سے خطاب کیا۔

پونیت کور جموں ساؤتھ سے اپنی پارٹی امیدوار
عظمیٰ نیوزسروس
جموں // اپنی پارٹی نے باضابطہ طور پر پونیت کور کو جموں جنوبی حلقے کے لیےامیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔پونیت کور، جو اپنی پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، کو اس اہم انتخابی معرکے میں پارٹی کی نمائندگی کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔یہ مینڈیٹ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ نے پارٹی صدر الطاف بخاری کی منظوری کے بعد سونپا۔

کلا کیندر کا’’ون مہواتسو‘‘ منانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز
عظمیٰ نیوزسروس
جموں //کالا کیندر سوسائٹی نے محکمہ جنگلات کے سوشل فاریسٹری ڈویژن کے تعاون سے “ون مہواتسو 2024-25” کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کلا کیندر کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔محکمہ ثقافت کی سکریٹری دیپیکا شرما نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کلاکیندرکے لان میں چنار کا درخت لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، “یہ ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ قدرتی عمل اور ماحولیاتی رشتوں کو زندہ کرے جو زندگی کو برقرار رکھتے ہیں‘‘۔کلا کیندر سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر جاوید راہی نے تقریب کے مقصد پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد فنکاروں کو کمپلیکس کے اندر شجرکاری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ماحولیات پر مرکوز تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس ماہ کے آخر میں کلا کیندر میں ایک پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس میں ماحولیاتی نظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔2منشیات فروش گرفتار | 1.2کلوگرام چرس برآمد
جموں
ادھم پور میں بیگ سے سڑی لاش برآمد | بیوی سمیت تین افراد گرفتار،قتل کا اعتراف
جموں
ہندوستان امن پسند ملک، ہم امن چاہتے ہیں:سنیل شرما
کشمیر
سانبہ میں سمگلروں نے پولیس ناکے پر گاڑی چڑھا دی | اے ایس آئی جاں بحق،پولیس اہلکار شدید زخمی ،تلاش جاری
جموں

Related

خطہ چناب

گول میں پھر شدید ژالہ باری | رہی سہی کثر بھی نکل گئی ، پھلدار درختوں کو صد فیصدنقصان

May 26, 2025
خطہ چناب

بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل

May 24, 2025
خطہ چناب

رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری

May 24, 2025
خطہ چناب

پہاڑی سے گر آیا بھاری پتھرطالب علم کے سرمیں جالگا | بانہال ہسپتال سے سکمزصورہ سرینگرمنتقل ، سر کا ہنگامی آپریشن

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?