Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

آزادی کے 76سال بعدآلودگی سے پاک جھیل ڈل کا منصوبہ فضلہ اور گندے پانی کی نکاسی کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام 90فیصد مکمل ،تیل بل میں 100کنبوںمیں بائیو ڈائجسٹروںکی تنصیب

Towseef
Last updated: September 20, 2023 6:43 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

اشفاق سعید

سرینگر //آزادی کے 76سال بعدجھیل ڈل کو آلودگی سے پاک کرنے کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اورگندے پانی کی نکاسی کیلئے ایک مربوط منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی کوشش ہورہی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈل میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام نومبر کے آخر میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تیل بل میں 100کنبوںمیں بائیو ڈائجسٹروںکی تنصیب ہوئی ہے اور ضرورت کے مطابق کچھ ہاوس بوٹس میں بھی ان کی تنصیب 15اکتوبر تک مکمل کرنے کاامکان ہے۔لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (LC&MA) کے مطابق تیل بل علاقے میں گھروں سے گندہ پانی نکل کر ڈل میں جاتا تھا جہاں پر قریب 100گھروں میں جدید سائنسی طریقہ کارکا کام مکمل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر منظور علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منصوبہ مکمل کرنے کی آخری تاریخ نومبر ہے، البتہ اکتوبر کے آخر تک تمام بائیو ڈائجسٹر نصب کر لئے جائیں گے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی صرف تیل بل علاقے میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 100بائیو ڈائجسٹروںکی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اگلے تین برسوں تک ان کی دیکھ بھال اور مرمت بھی اتھارٹی کی زیر نگرانی ہو گی ۔ منظور علی نے بتایا کہ بائیو ڈائجسٹر نصب کرنے کا کام دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 75کی تنصیب کی گئی اور دوسرے مرحلے میں 25کا کام مکمل ہوا ہے۔اس

کے علاوہ لاوڈا ڈل جھیل میں ایک سیوریج پروجیکٹ پر کام کررہا ہے، جو کہ جھیل ڈل میں موجود ہاوس بوٹوں سے نکلنے والے فضلے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے کام کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈل کے مختلف مقامات پر سمپ بنائے گئے ہیں جن میں فضلہ جمع ہو کر پمپوں کے ذریعے باہر نکالا جا رہا ہے اوررواںسال مئی میں اس پروجیکٹ کو شروع کیا گیا ہے ۔ منظور علی نے بتایا کہ ڈل جھیل میں 605ہاوس بوٹ ہیں،جہاں سیوریج پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے اور یہ کام اکتوبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گاکیونکہ منصبوبے پر90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2 یا تین ہاوس بو ٹوںکے پاس موجود زمین میں گہرے ٹرنچ بنائے گئے ہیں جن میں ان سے نکلنے والی گندگی جمع ہوگی اور اس کے بعد اس گندے مواد کو موٹرپمپ کے ذریعہ پہلے سے موجود سِیور لائن میں ڈالا جائے گا اور پھر اسکے پانی کوسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعہ صاف کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگین جھیل میں 75ہاوس بوٹ ہیں، جنہیں سیوریج لائن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور یہ کام 15اکتوبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

لیکس کنزرویشن اتھارٹی کے اس منصوبہ پر ہاوس بوٹ مالکان فی الحال مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ہاوس بوٹ ایسوسی ایشن کے صدر منظور پختون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا دیرنہ مسئلہ تھا ،جو پائے تکمیل تک تقریباً پہنچ چکا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہاؤس بوٹوں اور گھروں سے فضلے کو روکنے کیلئے بائیو ڈائجسٹر اور سیوریج پلانٹ لگانے کو ماہرین کی کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ ہائیکورٹ نے ایل سی اینڈ ایم اے سے کہا تھا کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر سیوریج کو ٹریٹ کرنے کیلئے بائیو ڈائجسٹروں کی تنصیب کو حتمی شکل دیںکیونکہ ڈل جھیل میں بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑی تشویش بنتی جارہی تھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?