سرینگر //نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبراسمبلی اوڑی محمد شفیع اوڑی نے آر پارتجارت کو ازسر نو بحال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ماضی کے تمام تجارتی راستوں کو بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید آر پارراستے کھولنے سے نہ صرف ہندوپاک دوستی مضبوط ہوگی بلکہ دیگر حل طلب مسائل کا سدباب بھی ہو سکتا ہے ۔اپنے ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ آر پار تجارتی سرگرمیوں کو بحال رکھنے پر زور دیا۔