عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز، نارتھ کیمپس کشمیر یونیورسٹی نے IITمدراس سمیت ممتاز اداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ‘RBI پالیسی چیلنج 2023’ کے باوقار قومی راؤنڈ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ٹیم کی نمائندگی IMBA (سمسٹر 9) کے چار طالب علموں نے کی اور اس میں نورین جان، ارتقہ ناز، مدیحہ شبیر اور بازیلہ معراج کے ساتھ ان کی فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر وقار النساء شامل تھیں۔قومی راؤنڈ ممبئی میں منعقد ہوااور ٹیم سب سے پہلے علاقائی راؤنڈ کے فاتح کے طور پر ابھری جس کی وجہ سے وہ شمالی زون کے مقابلے میں خطے کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ونل راؤنڈ میں ہماچل پردیش، نئی دہلی، چندی گڑھ، دہرادون اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) اور IMT-غازی آباد جیسے اداروں سمیت مختلف ریاستوں کی ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے طلبہ نے مالیاتی پالیسیوں کے بارے میں اپنی غیر معمولی سمجھ کا مظاہرہ ۔اس ٹیم نے نارتھ زون میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اورزونل راؤنڈ کے بعد، ‘RBI پالیسی چیلنج 2023’ کا قومی راؤنڈ RBI آفس، ممبئی میں منعقد ہوا اور اس میں ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ان کی غیر معمولی کارکردگی پر، ٹیم کو 1st رنر اپ ٹرافی اور 75,000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔