سرینگر/پولیس نے سوموار کی شام ایک بیان میں کہا کہ آری ہل پلوامہ میں فوج کی ایک موبائیل پیٹرولنگ گاڑی دھماکہ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6اہلکار مضروب ہوگئے جن کی حالت اسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں دھماکہ میں دو عام شہری بھی زخمی ہو گئے جنہیں فورسز اہلکاروں نے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچا دیا۔